Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

واٹس ایپ پر لامحدود اسٹوریج کاآپشن ختم کرنے کی تیاری

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
WhatsApp

فوٹو: اے ایف پی

سوشل میڈیا کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گوگل ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ میں بیک اَپ کے لامحدود اسٹوریج کے آپشن کو ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی۔

فیس بک کے اعلان کے مطابق لامحدود اسٹوریج ختم کرنے کا آپشن اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے ہے۔ اس فیچر کا نام ’’مینج بیک اَپ سائز‘‘ رکھا جائے گا جوکہ آہستہ آہستہ آگے بڑھے گا۔

اینڈروئیڈ استعمال کرنے والے صارفین واٹس ایپ بیک اَپ کو گوگل ڈرائیو جبکہ آئی فون کے صارفین آئی کلاؤڈ میں محفوظ کرتے ہیں۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق لامحدود اسٹوریج آپشن کو ختم کرکے صارفین کو گوگل ڈرائیو میں 2ہزار ایم بی تک آپشن دیا جا سکتا ہے۔

صارفین اب اپنے واٹس ایپ کلاؤڈ بیک اپ کو پاس ورڈ یا 64 ہندسوں کی ’’انکرپشن کی‘‘ سے محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب کوئی اور آپ کے بیک اَپ تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔

واضح رہے کہ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے گوگل ڈرائیو میں واٹس ایپ چیٹ بیک اَپ محفوظ کرنے کا طریقہ سب سے آسان اور موثر طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

استعمال کا طریقہ

سب سے پہلے واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جا کر ’’چیٹ‘‘ اور پھر ’’چیٹ بیک اَپ‘‘ کے آپشن پر جاکر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اَپ پر جانا ہوگا۔ اسکے بعد جاری رکھنے کے بٹن کا انتخاب کرکے پاسورڈ ڈالا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube