Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

ریڈمی نوٹ11 رواں ماہ متعارف کراوئے جانے کا امکان

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2021 | Last Updated: 6 days ago
Editing & Writing | Adeel Tayyab
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2021 | Last Updated: 6 days ago
REDMI NOTE 11

فوٹو: گز چائینا ویب سائٹ

ریڈمی کے سربراہ اور ژیومی کے نائب صدر نے اپنے ویبو پیج پر اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ اکتوبر میں کمپنی اپنا اگلا اسمارٹ فون متعارف کروائے گی۔

چینی ویب سائٹ گز چائینا کے مطابق کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سا ماڈل متعارف کروانا چاہتی ہے لیکن کمپنی نے کچھ اشارے دیے ہیں جبکہ ویبو پیج پر پوسٹ کے ساتھ ریڈمی نوٹ10 5جی کی ایک تصویر بھی لگائی گئی ہے۔

صارفین نے قیاس کرنا شروع کر دیا ہے کہ کمپنی جلد نئے اسمارٹ فون کا اعلان کرے گی۔ بہرحال، توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی اعلان سے قبل یہ بتا دے گی کہ وہ کون سا اسمارٹ فون متعارف کروائے گی۔

فی الحال، ریڈمی نوٹ 11 سیریز کی نئی مصنوعات کے تکنیکی آلات سے متعلق کوئی درست معلومات نہیں ہیں۔ اسکے ساتھ صارفین کی تجاویز ہیں کہ کمپنی کو ریڈمی نوٹ 11 اور ریڈمی نوٹ 11 پرو دکھانا چاہیے، جبکہ فون میں ریفریش ریٹ اور سینسر رسپانس ریٹ کے ساتھ امولڈ ڈسپلے ملنا چاہیے۔

امکان ہے کہ سیریز کے بنیادی ورژن میں ڈائمینسٹی 920 چپ پیش کی جائے گی اور اسمارٹ فون کے لیے کوالکم لائن اپ کے کسی پروسیسر کا انتخاب کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ ریڈمی نوٹ 11 پرو میں 100 واٹ پاؤر کی فاسٹ چارجنگ دینی چاہیے لیکن اسٹینڈرڈ ماڈل میں 67 واٹ کی چارجنگ ہوگی۔ تاہم، نئے اسمارٹ فونز سے متعلق فی الحال انتظار کرنا ہوگا۔

دیگر ذرائع کے مطابق ریڈمی نوٹ 11 میں کوالکم اسنیپ ڈریگن 778جی کی چپ سیٹ دی جائے گی۔ اسمارٹ فون کے متعارف کروانے کی تاریخ ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ مئی 2021 میں کمپنی نے ریڈمی نوٹ 10 سیریز جاری کی تھی جس کی دنیا بھر میں کافی مقبولیت ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube