Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

ناپسندیدہ فالوورز کو ہٹانے کیلئے ٹویٹر کا نیا فیچر

SAMAA | - Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 1 week ago
Editing & Writing | Adeel Tayyab
SAMAA |
Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 1 week ago
Twitter

فوٹو: اے ایف پی

سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس میں صارف کسی بھی فالوور کو بلاک کیے بغیر فالوور سے ہٹا سکتا ہے، اس عمل کو ’’سافٹ بلاک‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ’’دی ورج‘‘ کے مطابق صارف اس آپشن کو اختیار کرنے کے لیے اپنی پروفائل میں جا کر فالوورز کی فہرست میں جائے اور پھر فالو آپشن کے ساتھ تین ڈاٹ والے آپشن کو کلک کریں۔ یہاں آپ کے پاس مختلف آپشنز آئیں گے جس میں تیسرا آپشن ’’ریموو دس فالوور‘‘ کا ہوگا۔

ریموو دس فالوور کا آپشن اختیار کرنے پر سامنے والے کو اس بات کا علم نہیں ہوگا کہ آپ نے اسکو فالوور سے ہٹا دیا ہے۔

Remove this follower

دی ورج ویب سائٹ سے لی گئی تصویر

سافٹ بلاک کا طریقہ دیگر بلاک کرنے کے طریقے سے مختلف ہے کیونکہ یہ صارف کو آپ کے ٹویٹس دیکھنے اور براہ راست پیغام بھیجنے کی اجازت تو دیتا ہے لیکن وہ آپ کے ٹویٹس کو آپ کے فیڈ پر نہیں دیکھیں گے۔

البتہ جب آپ کسی فالوور کو ہٹاتے ہیں تو وہ اگر چاہیں تو آپ کو دوبارہ فالو بھی کر سکتا ہے۔

ٹویٹر کا یہ نیا طریقہ پچھلے طریقے سے تھوڑا آسان ہے، کیونکہ یہ آپ کو خود سے کسی صارف کو بلاک کرنے یا نہ کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی نے گزشتہ ماہ ستمبر میں اس فیچر کو ٹیسٹ کیا تھا۔ اس سے قبل صارفین کے پاس صرف بلاک کرنے یا اَن فالو کرنے کا آپشن ہوتا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube