Sunday, December 5, 2021  | 29 Rabiulakhir, 1443

اوپو رینو7 نومبر میں متعارف کروائے جانے کا امکان

SAMAA | - Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Editing & Writing | Adeel Tayyab
SAMAA |
Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Oppo Reno 6

اوپو رینو 6 کے ماڈل کا عکس۔ فوٹو: اے ایف پی

موبائل فونز بنانے والی چینی کمپنی اوپو اسمارٹ فونز کی سیریز رینو7 پر کام کر رہی ہے جسے نومبر میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

چینی ٹیکنالوجی ویب سائٹ گزمو چائنا کے مطابق تازہ معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ وینیلا رینو7 ماڈل نمبر پی ایف ڈی ایم کو چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (سی ایم آئی آئی ٹی) نے منظور کیا ہے۔

وائے لیب کے مطابق رینو7 کا ڈسپلے فلیٹ ہوگا اور یہ 50 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 766 لینس کے ٹرپل کیمرہ سے لیس ہوگا۔

منظر عام پر آنے والی معلومات نے انکشاف کیا کہ اسکا سینسر 1/1.56 ہے جس میں 1.0 مائکرون مقامی پکسلز ہیں۔ اسکا  کیمرہ سینسر ڈی او ایل ایچ ڈی آر اور آل پکسل آٹو فوکس کا حامل ہے۔

ٹپسٹر جس نے رینو 7 کے سی ایم آئی آئی ٹی سرٹیفیکیشن کا اسکرین شاٹ شیئر کیا وہ دعویٰ کرتا ہے کہ یہ نومبر میں متعارف کروایا جا سکتا ہے۔

ممکنہ طور پر رینو7 کی ڈائمینسٹی 920 چپ سیٹ کی ہوگی جس کے متعلق میڈیا ٹیک نے اگست میں اعلان کیا تھا۔ اب تک کسی بھی اسمارٹ فون او ای ایم نے 920 ڈائمینسٹی سے چلنے والا فون متعارف نہیں کروایا۔ فی الحال، رینو7 سے متعلق کوئی دوسری معلومات دستیاب نہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube