Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

آئی فون صارفین کیلئے اچھی خبر

SAMAA | - Posted: Jun 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jun 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

ٹوئٹرکی جانب سے آئی فون صارفین کیلئے اچھی خبر ہے کہ وہ ٹوئٹرسے اسکرین شاٹس لینے کے بجائے اب براہ راست انسٹاگرام اسٹوریزپرشیئر کرسکتے ہیں۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں لکھا ” برائے مہربانی انسٹاگرام اسٹوریز پرٹوئٹس کے اسکرین شاٹس پوسٹ کرنا بند کریں، آئی فون صارفین اب ٹوئٹس کو براہ راست شیئر کرسکتے ہیں۔‘

ٹوئٹر استعمال کرنے والے آئی فون صارفین درج ذیل ہدایات پرعمل کرتے ہوئے صرف ایک کلک سے ٹویٹس انسٹا گرام اسٹوریزپرشیئرکرسکتے ہیں۔

شیئرکی جانے والی ٹویٹ کا انتخاب کرنے کے بعد شیئرآئیکون پر ٹیپ یا کلک کریں۔

پھرانسٹاگرام اسٹوریز کے آئیکون پر کلک/ ٹیپ کریں جس سے ٹوئٹر مذکورہ ٹوئٹ کےاسنیپ شاٹ کے ساتھ صارف کو براہ راست انسٹاگرام ایپ کے اسٹوری کری ایٹنگ موڈ پر لے جائے گا۔

ٹوئٹرانتظامیہ کی جانب سے صارف کوٹویٹ میں میوزک ، اسٹکر، ٹیکسٹ سمیت دیگرچیزیں شامل کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

اسٹوری پوسٹ کیے جانےکے بعد صارف کی پروفائل میں دیگراسٹوریز کے ساتھ ظاہر ہوگی۔ لیکن یہ اسکرین شاٹ کی طرح ہی ہوگی ۔

انسٹاگرام اسٹوریز پرٹویٹ شیئرکرنے کا آپشن صرف پبلک ٹویٹس تک محدود ہےجو دیگر اسٹوریز کی طرح انفرادی یا تمام فالوورز کو شیئر کی جاسکتی ہیں، تاہم پروٹیکٹڈ ٹویٹس کو شیئر نہیں کیا جاسکتا۔

امکان ہے کہ یہ سہولت جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی مہیا کردی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube