Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

فیس بک کب پاڈکاسٹ، لائیو آڈیو سروس شروع کرےگا؟

SAMAA | - Posted: Jun 22, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 22, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

فیس بک نےصارفین کو اپنے پلیٹ فارم پر مصروف رکھنے کےلیے پیر21 جون سے پاڈ کاسٹ اور براہ راست آڈیو اسٹریمز کا آغاز کررہا ہے۔ فی الحال یہ فیچر صرف امریکا میں صارفین کےلیے دستیاب ہوگا۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق فیس بک اس وقت صرف امریکا میں عوامی شخصیات اور فیس بک کے کچھ گروپس کو یہ براہ راست آڈیو پلٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت دے گا ، تاہم آئی او ایس اور اینڈرائڈ کے صارفین ان آڈیورومز میں سننے والے کی حیثیت سے حصہ لے سکتے ہیں۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس والے عوامی شخصیات کو براہ راست آڈیو رومز شروع کرنے کی اجازت دے رہا ہے جبکہ یہ اکاؤنٹ ہولڈرز دوسروں کو مہمان کی حیثیت سے بولنے کےلیے مدعو کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں فیس بک مختلف موسیقاروں ، صحافیوں اور ایتھلیٹوں سمیت عوامی شخصیات کے ساتھ شراکت کررہی ہے۔

Facebook officially launches Live Audio Rooms and podcasts in the US |  TechCrunch

اس کے علاوہ ، براہ راست آڈیو روم کے میزبان اپنی گفتگو کے دوران فنڈ جمع کرنے والے اداروں کا انتخاب بھی کرسکیں گے۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر دیکھنے میں بظاہر کلب ہاؤس اور ٹویٹر اسپیسز سے ملتا جلتا ہے جس میں اوپر میزبانوں کی پروفائل تصاویر ہیں اور پھر سامعین اس کے نیچے نظر آتے ہیں۔ ایک آڈیوروم 50 مقررین تک محدود ہوگا جبکہ سننے والوں کی تعداد کی کوئی حد نہیں۔

Facebook officially launches Live Audio Rooms and podcasts in the US |  TechCrunch

ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے گزشتہ ہفتے اپنے فیس بک پیج پر اپنا براہ راست آڈیو روم بنایا تھا۔ مارک زکر برگ ماضی میں آڈیو اسٹریمنگ ایپ کلب ہاؤس میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube