Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

جیف بیزوس جولائی میں خلا کا سفر کریں گے

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

ايمازون کے بانی اور دنيا کے امير ترين شخص جيف بيزوس جولائی ميں خلا کے سفر پر روانہ ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری زندگی اس سفر کی خواہش کی تھی۔

تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جاری اپنے پيغام ميں جيف بيزوس نے بتايا کہ اس تاريخی سفر ميں اُن کے بھائی مارک بيزوس بھی اُن کے ساتھ ہوں گے۔

خلا سے زمين کا نظارہ آپ کو تبديل کر دے گا۔ آپ کے سيارے اور انسانيت کے ساتھ تعلقات سب بدل جائيں گے۔ اس پرواز ميں سفر کرنا ہميشہ سے ہی ميری خواہش رہی ہے۔ يہ ميرے ليے ايک ايڈويچر اور بہت بڑا سودا ہے۔

واضح رہے کہ يہ پرواز 6 افراد پر مشتمل ہوگی، جس کی ايک سيٹ کيلئے اب تک 28 لاکھ ڈالر کی بولی لگ چکی ہے۔ يہ آکشن 12 جون تک جاری رہے گا۔

جيف بيزوس کی کمپنی بليو اويجن کا تيار کردہ کيپسول بغير کسی مسافر کے اب تک درجنوں کامياب پروازيں کر چکا ہے۔

اس کيپسول ميں درجنوں کھڑکياں لگائی گئی ہيں۔ جن سے باہر کا نظارہ بھی کيا جاسکے گا، جب کہ زمين پر واپسی سے پہلے مسافر کچھ لمحات زيرو گريوٹی پر بھی گزاريں گے

جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔ فوربز میگزین کے مطابق ان کی دولت کی کل مالیت 186.2 بلین ڈالر ہے۔ جیف بیزوس کے بھائی مارک نے ویڈیو میں اس کو ایک ‘نادر موقع’ قرار دیا ہے۔

نیو شیپرڈ نامی خلائی جہاز خلا سے واپسی پر زمین پر عمودی طور پر لینڈ کر سکتا ہے۔ اس جہاز کا نام ایلن شیپرڈ کے نام پر رکھا گیا ہے وہ خلا میں جانے والے پہلی امریکی شہری اور دنیا کے دوسرے انسان تھے۔

بلیو اوریجن کی ویب سائٹ کے مطابق، کمپنی اپنے مسافروں کو زمین کی سطح سے 100 کلومیٹر (62 میل) سے زیادہ بلندی پر پرواز کروانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کی وجہ سے وہ مائیکرو گریویٹی یعنی کشش ثقل نہ ہونے کا تجربہ کرسکیں گے۔

خلا میں ان کی پرواز سی ای او ایمازون کے عہدے سے سبکدوشی کے دو ہفتوں بعد آڑان بھرے گی۔

جیف بیزوس ایمازون کے سی ای او کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد بطور ایگزیکٹو چیئرمین ذمہ داریاں نبھائیں گے جس سے انھیں دیگر امور پر توجہ دینے کا وقت ملے گا۔

جیف بیزوس نے ایمازون کی بنیاد 30 برس قبل اپنے گھر کے گیراج میں رکھی تھی اور آج وہ دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کپمنیوں میں سے ایک ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube