فوٹو: ٹوئٹر
دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے سیکیورٹی کیلئے کار آمد فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کردیا، نئے فیچرز کے تحت صارفین صارفین اب واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ آؤٹ اور 4 ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرسکیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کے پُرزور مطالبے پر لاگ آوٹ فیچر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے فیچر کے تحت دیگر ایپس کی طرح اب واٹس ایپ صارفین بھی اپنا اکاؤنٹ جب چاہیں لاگ آؤٹ کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کوہیک ہونےسےبچانےکاطریقہ کار
واٹس ایپ پر لاگ آؤٹ کا یہ آپشن ایپ میسنجر اور بزنس ورژن دونوں کے لیے پیش کیا جائے گا۔
واٹس ایپ اسٹیٹس: کمپنی پھر تنقید کی زد میں
رپورٹ کے مطابق نئے فیچر میں واٹس ایپ کے ایک اکاؤنٹ کو 4 ڈیوائسز میں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ملٹی ڈیوائس سپورٹ سے منسلک نیا فیچر آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کا حصہ بن گیا ہے۔
واٹس ایپ چھوڑکر ترک ایپ بپ کی جانب رغبت میں اضافہ
واٹس ایپ مین اس فیچر کے اضافے کے بعد اگر صارف کے پاس فون موجود نہ ہو تو بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب یا دیگر ڈیوائسز میں استعمال کرسکے گا۔
آپ کے تبصرے :
Send me this feature
Good feature