Friday, January 15, 2021  | 30 Jamadilawal, 1442
ہوم   > ٹیکنالوجی

بے فکر ہوجائيں، آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ محفوظ ہے

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2021 | Last Updated: 2 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2021 | Last Updated: 2 days ago

فائن فوٹو

وزارت آئی ٹی نے صارفين کيلئے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ايپ پاليسی کی تبديلی سے نان بزنس اور انفرادی اکاؤنٹس متاثر نہیں ہوں گے۔

وزارت انفارميشن ٹيکنالوجی کی جانب سے جاری بيان ميں کہا گيا کہ واٹس ايپ پرائیویسی تبدیلی صرف بزنس اکاؤنٹس کیلئے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے اقدامات سے نان بزنس، ریگولر اور انفرادی پروفائلز اکاؤنٹس متاثر نہیں ہوں گے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپاکستانی شہریوں کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

وزارت آئی ٹی حکام نے مزيد کہا ہے کہ فیس بک کی وضاحت اور موجودہ صورتحال مانیٹر کررہے ہیں۔

اس سے قبل فيس بک پبلک پاليسی منيجرسحر طارق نےبدھ کوسماء کے پروگرام نيا دن ميں گفتگو ميں کرتےہوئے واٹس ایپ سے متعلق افواہوں کو مسترد کرديا۔ انھوں نے بتایا کہ واٹس ایپ میسیج یا کال کا لاگ نہيں رکھا جائے گا اورکانٹیکٹس کی تفصیلات بھی فیس بک سے شیئر نہیں ہوگی۔

سحر طارق نےبتایا کہ فیس بک کی جو 2016 سے پاليسی تھی،ابھی بھی وہی پاليسی ہے،جو ٹرمز آف سروس ہيں اس ميں کوئی تبديلی نہيں آئی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ صارف کی پرائيوسی ميسجز انکرپشن ہيں۔

انھوں نے بتایا کہ نئے ٹرمز آف سروس کا اطلاق بزنس اکاؤنٹ پرہوگا اورصارفين کو اسے تسليم کرنے ميں قباحت نہيں ہونی چاہيے۔ انھوں نے مزید وضاحت کی کہ صارفین کا خيال ہے کہ اب شايد آپ کے پيغامات يا کريڈٹ کارڈ کا نمبر يا فنانشل ڈيٹا شيئر کيا جائے گا تاہم يہ خيال غلط ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube