Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > ٹیکنالوجی

بلوچستان ہائیکورٹ نے اپنی ایپلی کیشن لانچ کردی

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بلوچستان ہائی کورٹ نے سائلین کی آسانی کے لئے اپنی ایپلی کیشن متعارف کروا دی۔ رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ کے مطابق مقدمات کی معلومات تک تیز ترین رسائی کے لئے ایپلی کیشن لانچ کردی ہے۔ سائلین، و کلاء اور عام شہری اس ایپ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ایپ کا افتتاح چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جمال خان مندوخیل نے کیا۔ رجسٹرار کے مطابق فی الحال یہ ایپلی کیشن آئی فون استعمال کرنے والے افراد کیلئے دستیاب ہے۔ انڈرائڈ ورژن جلد لانچ کیا جائے گا۔

چیف جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ عنقریب سر کٹ بنچ سبی اور سرکٹ بنچ تربت کے مقدمات کی سماعت کے لئے ویدیو لنک کی سہولت میسر ہوگی۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے روسٹر برانچ  کی آٹومیشن کے لئے سافٹ وئیر کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ چند ماہ یں تجرباتی بنیادوں پر مقدمات کی ای فائلنگ اور ریمورٹ ہیرنگ  کا نظام بھی متعارف کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube