ہوم   > ٹیکنالوجی

متنازع سوشل میڈیا قواعد پر نظرثانی کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی حکومت حکومت نے سوشل میڈیا کیلئے حال ہی میں بنائے گئے قواعد نظر ثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام سوشل میڈیا کمپنیوں کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے ایشین انٹرنیٹ کولییشن کو خط لکھ کر سیٹیزن پروٹیکشن رولز پر مشاورت کی دعوت دی ہے۔ ایشین انٹرنیٹ کولییشن میں گوگل، فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب سمیت دیگر شامل ہیں۔

بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں نے نئے سوشل میڈیا قواعد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں اپنا سسٹم لپیٹنے کی دھمکی دی تھی جبکہ پاکستان میں بھی اپوزیشن اور میڈیا سمیت سول سوسائٹی نے بھی ان قواعد کو ’ڈراکونین‘ قرار دیا تھا۔

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایشین انٹرنیٹ کولییشن کے ارکان براہ راست یا ویڈیو کانفرس کے ذریعے مشاورت میں شرکت کریں تاکہ متفقہ لائحہ عمل تشکیل دیا جاسکے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube