ہوم   > پاکستان

پی ٹی اےنے ٹیلی کام صارفین کیلئےہیلپ لائن لانچ کردی

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ٹیلی کام صارفین کی سہولت کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کنزیومر سپورٹ سینٹر (سی ایس سی) کا آغاز کیا ہے جس میں ہفتے کے ساتوں دن صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک نمائندے موجود رہیں گے اور عوام ٹال فری نمبر پر رابطہ کرسکیں گے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ نے منگل کو پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر میں سی ایس سی کا افتتاح کیا۔

آج کے بعد صارفین اپنے موبائل آپریٹر، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے، فکسڈ لائن فون کی خدمات فراہم کرنے والے اور دیگر  ٹیلی کام آپریٹرز کے حوالے سے شکایات کے لیے رابطہ کر سکیں گے۔

اس کے ساتھ صارفین ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس)، قابل اعتراض آن لائن مواد کی رپورٹنگ، یو اے این، ٹول فری نمبر، یو آئی این  کے علاوہ شارٹ کورڈ / سی وی اے ایس کے تعین کے بارے میں اپنی شکایات اور مسائل کے حل کے لئے بھی سی ایس سی  سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

صارفین سی ایس سی ہیلپ لائن پر نمائندے کو کچھ بنیادی معلومات فراہم کریں گے جس کے بعد نمائندہ ان کے سوالات و شکایات کا ازالہ کرے گا۔

اس موقع پر میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ نے کہا کہ پی ٹی اے ٹیلی کام صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے پُرعزم ہے۔ کنزیومر سپورٹ سینٹر کا آغاز پی ٹی اے کی جدت پسندی، صارفین کے مسائل کی مکمل سمجھ بوجھ اور ان کے حل کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔

پی ٹی اے نے  ٹیلی کام صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے پہلے متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر سے رابطہ کریں۔ اگر متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر کی جانب سے کسی صارف کی شکایت کا ازالہ نہ ہو یا صارف مطمئن نہ ہو تو وہ پی ٹی اے کے سی ایس سی پر شکایت کے ازالے کے لئے اس ٹال فری نمبر پر 0800-55055  رابطہ کر سکتے ہیں یا پھر  پی ٹی اے کی  ویب سائٹ: www.pta.gov.pk  پر  شکایت کا اندراج کرسکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
PTA

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube