ہوم   > ٹیکنالوجی

دنیا بھر میں واٹس ایپ کا سرور ڈاؤن

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین نے واٹس ایپ میں کے ذریعے تصویریں، ویڈیوز اور آڈیو پیغامات کا فیچر ڈاؤن ہونے کی شکایت کی ہے۔

اتوار کی سہ پہر پاکستان کے بعض صارفین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے واٹس ایپ پر تصویریں، ویڈیوز اور آڈیو پیغامات ارسال کرنے میں رکاوٹ کے بارے میں بتایا۔ جس پر دیگر صارفین نے بھی اس مسئلے کی تصدیق کردی۔

جب اس بارے میں سماء ڈیجیٹل نے مزید جاننے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی صارفین نے مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد ٹوئٹر اپنے معمولات کا ذکر کیا ہے۔

صارفین کی دھڑا دھڑ ٹوئٹس کے بعد چند لمحوں میں واٹس ایپ ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں سرفہرست آیا۔ آن لائن ذرائع ابلاغ پر نظر رکھنی والی ڈاؤن ڈی ڈیٹکٹر ویب سائٹ کے مطابق ان کو دنیا بھر کے مختلف ممالک سے صارفین نے رابطہ کرکے اطلاع دی ہے کہ واٹس کا پر ’میڈیا شیئرنگ‘ کا فیچر ڈاؤن ہوگیا ہے۔

دوسری جانب صارفین نے معاملے کے منفی اور مثبت اثرات پر بحث شروع کردی ہے۔ ایک طبقے نے اس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بہانے لوگ سوشل میڈیا کی دنیا سے نکل کر اپنے پیاروں کو وقت دے سکیں گے۔ دوسرے طبقے کا موقف ہے کہ ان کے کاروباری یا نجی کام واٹس ایپ کی وجہ سے موقوف ہوگئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube