ہوم   > ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کا نیافیچر صارفین کو ذہنی اذیت سے نجات دلائےگا

SAMAA | - Posted: Jan 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مائیکرو بلاگنگ سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کو ذہنی سکون اور بے ضرور ماحول فراہم کرنے کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین اپنے ٹوئٹ پر ریپلائی کا آپشن بند کرسکتے ہیں۔

ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکثر صارفین کو غیرضروری تنقید، ٹرولنگ اور گالم گلوچ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے ذہنی اذیت کا ہوتی ہے۔ ٹوئٹر نے اس معاملے کا ادراک کرتے ہوئے حل پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرانک شو کے دوران ٹوئٹر کے نمائندے نے اعلان کیا کہ ’بلاک آل ریپلائز‘ کا فیچر متعارف کروا رہے ہیں۔ اس کے ذریعے صارفین ٹوئٹ کی اس طرح سیٹنگ کرپائیں گے کون ریپلائی کرسکتا ہے اور کون نہیں۔ 

فیس بک میں پہلے سے آپشن موجود ہے جس میں صارفین کمنٹس صرف ’فرینڈز‘ کیلئے اوپن کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پوسٹ کی پرائیویسی سیٹنگ بھی صارف اپنی مرضی سے کرسکتا ہے۔

ٹوئٹر حکام کے مطابق اس نئے فیچر کا مقصد صارفین محفوظ پلیٹ فارم اور بامقصد تبادلہ خیال کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل ٹوئٹر نے ریپلائز ’ہائیڈ‘ کرنے کا فیچر متعارف کیا تھا مگر اس میں دوسرے صارفین یہ جان سکتے تھے کہ یہ کمنٹ چھپایا گیا ہے۔ اس نئے فیچر سے ناپسندیدہ کمنٹس کا راستہ ہی بن ہوجائے گا۔

ٹوئٹر نے اس بارے میں وضاحت نہیں کی کہ فیچر عام صارفین کیلئے کب تک لانچ ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube