ہوم   > ٹیکنالوجی

فیس بک کے26کروڑ صارفین کاڈیٹا ڈارک ویب پر برائےفروخت

SAMAA | - Posted: Dec 22, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 22, 2019 | Last Updated: 2 months ago

ہیکرز نے فیس بک کے 26 کروڑ 50 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری کرکے ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کردیا ہے۔ جس میں تصاویر، آئی ڈی، ای میل اور فون نمبر شامل ہیں۔

سائبر سیکورٹی اور ٹیکنالوجی سے متعلق ویب سائٹ کمپیئری ٹیک کی رپورٹ کے مطابق ہیکروز نے کروڑوں اکاؤنٹس کی ساری معلومات ایک ہیکرز فورم پر ڈال دی ہیں اور ان کا تعلق عادی جرائم پیشہ گروہوں سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق تشویش ناک بات یہ ہے کہ اس ہیک شدہ ڈیٹا تک بغیر کسی پاسورڈ اور پابندی کے نہ صرف پہنچا جاسکتا ہے کہ یہ ساری معلومات ہیکرز فورم سے ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہیں۔ اس ڈیٹا بیس میں زیادہ تر امریکی شامل ہیں۔

فیس بک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’ہم اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن غالباً یہ معلومات فیس بک کی احتیاطی تدابیر سے قبل چوری کی گئی ہیں کیونکہ کئی برس قبل فیس بک نے صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اہم اقدامات اٹھائے تھے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک کا چوری شدہ ڈیٹا بیس اب بھی موجود ہے اور اس تک رسائی حاصل کرسکتا ہے جس میں کروڑوں افراد کی فیس بک تفصیلات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک نے خود اعتراف کیا تھا کہ 87 ملین افراد کے ڈیٹا کا کچھ حصہ چوری ہوا ہے جس میں اکثریت امریکیوں کی ہے۔ روں سال سال کے آغاز میں فیس بک اسی جرم کے پاداش میں 5 ارب ڈالر جرمانہ بھی ادا کرچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube