ہوم   > ٹیکنالوجی

انسٹااسٹوریز:تصاویرکے شوقین افراد کیلئے نیا فیچرمتعارف

SAMAA | - Posted: Dec 19, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 19, 2019 | Last Updated: 2 months ago

سوشل سائٹ انسٹا گرام پر فوٹو شیئرنگ کے حوالے سے حال ہی میں کیپشن کے حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کے بعد صارفین کیلئے ایک اور نیا فیچر پیش کیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر کی بدولت انسٹا صارفین اسٹوریز میں ایک کے بجائے متعدد تصاویر شیئر کرسکیں گے۔

کمپنی ترجمان کے مطابق اس نئے فیچر کا نام لے آؤٹ ہے جس کے تحت کولاج کی سہولت متعارف کروائی جا رہی ہے۔

تصویر: دی ورج

اس سے قبل انسٹا اسٹوریز میں ایک فریم میں صرف ایک تصویر شیئر کی جا سکتی تھی لیکن لے آؤٹ کی بدولت صارفین ایک کے بجائے 6 تصاویر کا کولاج شیئر کر سکیں گے۔

اب کسی دوسری ایپ کا استعمال کر کے کولاج بنانے والے صارفین باآسانی انسٹاگرام کے لے آؤٹ فیچرسے یہ کام کر کے اسٹوری میں شیئر کرسکتے ہیں۔

لے آؤٹ کے علاوہ رواں سال انسٹا گرام صارفین کیلئے نئے فلٹرز، تھرو بیک پوسٹس، کیپشن فیچرز وغیرہ بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Instagram, layout feature, collage, insta stories
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube