ہوم   > ٹیکنالوجی

گوگل کی اسمارٹ فون کیلئےمختلف زبانوں کےترجمے کی ایپ پیش

SAMAA | - Posted: Dec 18, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 18, 2019 | Last Updated: 2 months ago

گوگل نے مختلف ممالک میں سفر کرنے والوں اور اجنبی زبانوں سے پریشانی اٹھانے والوں کے لیے ایک زبردست ایپ پیش کردی ہے جسے ‘گوگل انٹرپریٹر’ کا نام دیا گیا ہے۔

اسے چلانے کے لیے گوگل اسسٹنٹ سے صرف اتنا کہیے: ‘ہے گوگل بی مائی جرمن ٹرانسلیٹر’گوگل میرے جرمن مترجم بن جاؤ‘اور گوگل انگریزی سے جرمن ترجمہ کرنے لگے گا۔

اس کےلیے انگریزی میں جملہ کہیں اور گوگل اسے جرمن زبان میں ترجمہ کرکے اسپیکر سے آواز کے ذریعے ظاہر کرے گا۔

اس طرح کل چواليس زبانوں میں ایک دوسرے کا ترجمہ کیا جاسکتا ہے جن میں عربی، چیک، ولندیزی، فرانسیسی، جرمن، یونانی، اردو، ہندی، اطالوی، انڈونیشیائی سميت ديگر زبانیں شامل ہیں۔

اس کے اسمارٹ فیچر گفتگو کو جاری رکھنے میں مدد دیتے ہیں لیکن اس کے لیے موبائل آن لائن رکھنا ضروری ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سروس گوگل نے اسمارٹ فون کے لیے پیش کی ہے جو اس سے قبل اسمارٹ اسپیکر اور ڈسپلے کے لیے پیش کی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube