ہوم   > ٹیکنالوجی

چینی کمپنی اپنے ملازمین کو 44ارب58 لاکھ روپے دے گی

4 weeks ago

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین کی معروف ٹیلی کام جائنٹ ہواوے نے اپنی ملازمین کو مشکلات سے نکالنے کیلئے انہیں 2 ارب ین دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایجنسی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے چین کی کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد ملزمان پریشان اور ذہنی اذیت کا شکار تھے۔ اس صورت حال پر کمپنی نے اپنے ملازمین کا ساتھ نہ چھوڑا اور ملازمین کو مالی سہولت اور معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ماہ کمپنی اپنے تمام ایک لاکھ 90 ہزار ملازمین کو دُگنی تنخواہ بھی دی جائے گی۔

اپنے اسٹاف کو دیے جانے والے نوٹس میں ہواوے کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود کیش دینا اسٹاف کے کام کے اعتراف کی علامت ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیش انعام کمپنی کے ریسرچ اور ڈیولپمنٹ ٹیم سمیت ان تمام ملازمین کو بھی دیا جائے گا، جنہوں نے کمپنی کی سپلائی چین کو امریکا سے منتقل کیا۔

واضح رہے کہ امریکی حکومتی اراکین کا ماننا ہے کہ ان کیلئے ہواوے کے آلات بالخصوص 5 جی نیٹ ورک ان کیلئے سیکیورٹی رسک ہے کیونکہ اس کمپنی کے چینی حکومت کے ساتھ قریبی مراسم ہیں۔

ادھر ہواوے متعدد مرتبہ امریکی حکام کے اس دعوے کو مسترد کرچکی ہے اور اس کا ہمیشہ سے یہی کہنا ہے کہ کمپنی کے معاملات میں چینی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکا کی جانب سے پابندی کا شکار ہونے کے بعد دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی آلات بنانے والی کمپنی ہواوے نے امریکی ہارڈ ویئر کے متبادل کی تلاش کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں