ہوم   > ٹیکنالوجی

پاکستان کیخلاف بھارتی جعلی ویب سائٹس کا انکشاف

3 weeks ago

ای یو ڈس انفو لیب کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کیخلاف جھوٹی خبریں پھیلانے اور پروپیگنڈا کرنے والی 265 جعلی ویب سائٹس بھارتی نیٹ ورک کے ذریعے 65 ممالک سے آپریٹ کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس نیٹ ورک کو ڈیزائن کرنے کا مقصد پاکستان پر تنقید کرکے یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر اثر انداز ہونا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ڈس انفارمیشن ٹاسک فورس نے اکتوبر میں ای پی ٹو ڈے ڈاٹ کام پر سے پردہ اٹھایا تھا جس نے رشیا ٹوڈے اور وائس آف امریکا کے ایسے پرانے مضامین اور اداریے دوبارہ شائع کئے جو پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق اور پاک بھارت معاملات پر تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف ہوا کہ یہ ویب سائٹ شری واستو گروپ کے تھنک ٹینک، این جی اوز اور کمپنیوں کے ذریعے چلائی جارہی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری واستو گروپ کا آئی پی ایڈریس، آن لائن میڈیا ’’نیو دہلی ٹائمز‘‘ اور انٹرنیشنل انسٹی فار نان الائنڈ اسٹڈیز نئی دہلی میں ایک ہی پتے پر مبنی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک آن لائن نیوز پیپر ’’ٹائمز آف جنیوا‘‘ بھی پاکستان مخالف خبروں کا ایک اور ذریعہ بن کر سامنے آیا۔ اس آن لائن اخبار میں بھی ای پی ٹوڈی طرز پر پاکستان مخالف مواد چھاپہ اور ویڈیوز لگائی گئیں، جس میں کشمیر تنازع پر پاکستان کے کردار پر شدید تنقید شامل تھی۔

ای یو ڈس انفو لیب نے اپنی رپورٹ میں ان ویب سائٹس سے متعلق اخذ کردہ چند نتائج پر روشنی ڈالی ہے۔

نمبر 1۔ ان میں سے بیشتر کا نام معدوم شدہ مقامی اخبار یا اصلی ذرائع ابلاغ کے ناموں پر رکھا گیا ہے۔

نمبر 2۔ وہ متعدد نیوز ایجنسیوں (کے سی این اے ، وائس آف امریکہ ، انٹرفیکس) کے مواد کو دوبارہ شائع کرتے ہیں۔

نمبر 3۔ بھارت سے متعلق مظاہروں اور ایونٹ کو بار بار کوریج دینا۔

نمبر 4۔ پاکستان مخالف مواد کی بار بار مذکورہ بھارتی نیٹ ورک سے اشاعت (ای پی ٹو ڈے، 4 نیوز ایجنسیز، ٹائم آف جنیوا، نیو دہلی ٹائمز)۔

نمبر 5۔ زیادہ تر ویب سائٹس کے ٹویٹر اکاؤنٹس بھی موجود ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان جعلی میڈیا آؤٹ لیٹس کی تشکیل کا مقصد “پاکستان کے بارے میں عوامی تاثرات” پر اثر انداز ہونا اور بین الاقوامی اداروں و منتخب نمائندوں کو متاثر کرنا ہے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
INDIA, PAKISTAN, FAKE NEWS, FAKE WEBSITES, EU DISINFO LAB, KASHMIR, EU, UN,
 
مقبول خبریں