ہوم   > ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پرگروپ چیٹ پرائیویسی سے متعلق اہم اقدام

4 weeks ago

واٹس ایپ کی سہولت پروفیشنلی یا دوستوں سے رابطے میں میں رہنےکیلئے بہترین مانی جاتی ہے لیکن بیشتر صارفین کواس وقت شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہےجب کوئی بھی ایرا غیرا ان کی اجازت کے بغیرکسی بھی گروپ میں شامل کرلیتا ہے۔

فیس بک کے زیرانتظام واٹس ایپ کی جانب سے اب اس مسئلے کا حل نکال لیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اینڈرائڈ اورآئی ایس اوصارفین کے لیےفراہم کی جانے والی نئی پرائیویسی سیٹنگ کے تحت اب صارف کواس کی اجازت کے بغیرکسی بھی گروپ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

ترجمان واٹس ایپ کے مطابق بیشترصارفین نےانفرادی طورپراس اقدام کی درخواست کی تھی کیونکہ وہ کسی بھی گروپ میں بغیراجازت شامل کرلیے جانے سے پریشان تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس آپشن کے بعد صارفین کی اپنی مرضی پرمنحصرہوگا کہ وہ کس گروپ کا انتخاب کرناچاہتے ہیں اورکس میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔

اس مقصد کیلئے صارفین اکاؤنٹ میں جا کر پرائیویسی کے آپشن میں جائیں، گروپ سیکشن میں مینیو کا انتخاب کریں جس میں 3 آپشن دیے گئے ہیں۔ مائی کانٹیکٹس (صرف وہی افراد گروپ میں شامل کرسکتے ہیں جو آپ سے رابطے میں ہیں) ، ایوری ون (کوئی بھی آپ کو کسی گروپ میں شامل کرسکتاہے) ، مائی کانٹیکٹ ایکسیپٹ ( صارف کو اختیار ہو گا کہ وہ اپنے رابطے میں موجود کانٹیکٹس کو اسے کسی گروپ میں شامل کرنے کا اختیار دے یا نہ دے) ۔

ان 3 آپشنزمیں سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں اوراگر کوئی صارف کسی گروپ کا حصہ نہیں بنناچاہتا تو مائی کانٹیکٹس ایکسیپٹ میں ’’ سلیکٹ آل‘‘ کا آپشن منتخب کرسکتا ہے۔

کمپنی کا ماننا ہے کہ اس فیچر کے استعمال سے شکایت کرنے والے صارفین کو ذہنی سکون ملے گا۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Whatsapp , new privacy settings, group chat , social media
 
مقبول خبریں