ہوم   > ٹیکنالوجی

بصارت سے محروم افراد کیلئے مفید مشین تیار

1 month ago

ڈیوائس چھوٹی سے چھوٹی رکاوٹ بتا سکتی ہے

لاہور کے نوجوانوں نے بصارت سے محروم افراد کےلیے اسمارٹ کین نامی مفید مشین تیار کرلی ہے۔

اسمارٹ کین نامی ڈیوائس کئی سو میٹر دور سے زمینی سطح پر موجود چھوٹی سے چھوٹی رکاوٹ بتا سکتی ہے۔ رکاوٹ کے قریب اسمارٹ کین وائبریٹ کرنا شروع کر دیتی ہے جب کہ زمین پر ہی نہیں بلکہ اونچائی پر رکاوٹیں بھی ہاتھ میں محسوس ہوتی ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی بنانے والے نوجوان انجینیئر فائز ارباب کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کے ذریعے نابینا شخص ٹھوکر کھا کر زخمی ہونے سے بچ جاتا ہے۔

ڈیوائس کو اگلے سال فروخت کےلیے مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

بصارت سے محروم افراد کے لیے اس جدید ایجاد نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی نوجوانوں کو وسائل کے ساتھ باقاعدہ رہنمائی ہو تو یہ ہر میدان میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Lahore, blind people, smart cane device,