ہوم   > ٹیکنالوجی

چاند کا نیا بادشاہ؟

7 days ago

امریکی محققین کے مطابق سیارہ زحل نے سب سے زیادہ چاند رکھنے والے سیارے کے حوالے سے مشتری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے سیارے کے گرد 20 نئے چاند دریافت کئے ہیں اور اس طرح اس کے چاند کی کل تعداد 82 ہوگئی ہے جو کہ مشتری کے 79 چاندوں سے زیادہ ہے۔

یہ نئی دریافت جزیرہ ہوائی کے مقدس سمجھے جانے والے پہاڑ ماؤنا کیا پر لگی ہوئی ٹیلی اسکوپ سوبارو کی مدد سے کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زحل کے گرد گھومنے والے ہر سیارچے کا قطر میں 5 کلو میٹر (تین میل) ہے اور ان میں 17 سیارے کے گرد الٹی طرف گھوم رہے ہیں، اس عمل کو ریٹرو گریڈ ڈائریکشن یا پیچھے کی سمت ہٹنا کہتے ہیں، 3 دوسرے چاند پروگریڈ ڈائریکشن یا اسی سمت میں گھوم رہے ہیں جدھر سیارہ گھومتا ہے۔

سیارے والی سمت میں گھومنے والے 2 چاند اس کے گرد چکر مکمل کرنے میں 2 سال کا وقت لگاتے ہیں جبکہ الٹی سمت میں گھومنے والے چاند اور سیارے والی سمت میں گھومنے والا چاند اپنے مدار میں چکر پورا کرنے میں 3 سال سے زیادہ کا عرصہ لگاتا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں کارنیگی انسٹیٹیوٹ آف سائنس میں ٹیم کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر اسکوٹ شیپرڈ کہتے ہیں کہ ان چاند کے متعلق تحقیق کرنے سے ان کے آغاز اور زحل کے بننے کے وقت اس کے گرد ماحول کا پتہ چل سکتا ہے۔

ڈاکٹر شیپرڈ نے بتایا کہ 1990ء کی دہائی سے مشتری کو ہی سب سے زیادہ چاند والا سیارہ سمجھا جاتا رہا ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
NEW MOON DISCOVERED, USA SCIENCE, TECHNOLOGY, SPACE, NASA