Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > ٹیکنالوجی

بورڈنگ کیلئے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی

SAMAA | - Posted: Sep 30, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 30, 2019 | Last Updated: 12 months ago

دبئی ميں میں ائرپورٹ پرروانگی کے وقت بورڈنگ کے لئے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا آغاز کردیا گیا ۔

امارات ائرلائن امریکہ کے علاوہ فضائی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بورڈنگ کے وقت یہ ٹیکنالوجی متعارف کروانے والی پہلی کمپنی ہے۔

ترجمان امارات ائرلائن کے مطابق دبئی سے امریکہ کے 12 ائرپورٹس کے لئے سفر کرنے والوں کی شناخت بورڈنگ کے وقت صرف چہرے کے ذریعے کی جائے گی۔

اس جدید ٹیکنالوجی کی بدولت شناخت کا عمل صرف 2 سیکنڈز سے بھی کم میں مکمل ہوجائے گا جبکہ مسافروں کو اس کے لیے پیشگی اندراج نہیں کرانا پڑے گا۔

کمپنی کی جانب سے یہ آپشن بھی دیا گیا ہے کہ جو مسافر بورڈنگ گیٹ سے گزرتے وقت اس ٹیکنالوجی سے فائدہ نہ اٹھانا چاہیں انہیں اس کا اختیار حاصل ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube