ہوم   > ٹیکنالوجی

بھارت کا خلائی مشن ناکام ہوگیا

1 week ago

مودی مایوس ہوکر خلائی سینٹر سے اٹھ کر چلے گئے




بھارتی خلائی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بھارتی خلائی مرکز کا خلائی جہاز وکرم سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔



برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کا چاند پر پہنچنے کا خواب پورا نہ ہوسکا، بھارتی خلائی مشن ناکام ہوگیا ہے۔ خلائی اسٹیشن سے خلائی جہاز کا رابطہ ٹوٹنے کے بعد بھارتی سائنسدانوں کے چہروں پر پریشانی عیاں تھی۔


 

ایجنسی رپورٹ نے بھارتی سائنسدانوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرو کے سربراہ ڈاکٹر سیوان کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز وکرم کے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔



رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مواصلاتی رابطہ چاند کی سطح سے صرف دو اعشاریہ ایک کلومیٹر دور منقطع ہوا۔ خلائی مشن کی ناکامی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اتنے مایوس ہوئے کہ آئی ایس آر او مرکز سے اٹھ کر چلے گئے۔ مودی کے چہرے پر اداسی واضح عیاں تھی۔


 


بھارت کا چندريان ٹو مشن پير کے روز مقامي وقت کے مطابق پونے تين بجے روانہ کيا گيا تھا، مشن کو سات ستمبر کو چاند کي سطح پر لينڈ کرنا تھا مگر ناکامي کا شکار ہوگيا۔


اس منصوبے پر نو سو کروڑ روپے لاگت آئي ہے۔ مشن کی ناکامی کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ٹوئٹر پر چندر يان ٹو دنيا بھر ميں ٹاپ ٹرينڈ بن گيا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سال 2008 میں بھارت کا چاند پر بھیجنے کا مشن ناکام ہوا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
کیا آپ آئی فون 11 کی خصوصیات جانتے ہیں؟
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں