ہوم   > ٹیکنالوجی

روبوٹ کو پرواز کنٹرول کرنیکا لائسنس مل گیا

2 weeks ago

دنیا میں پہلی مرتبہ کسی روبوٹ نے باقاعدہ پرواز کنٹرول کرنے کا لائسنس حاصل کرلیا ہے۔ یہ کوئی سافٹ ویئر نہیں بلکہ عین انسان کی طرح روبوٹ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے میں روبوٹ کیلئے مخصوص سیٹ بھی رکھی گئی ہے۔ اس روبوٹ کا پورا نام ‘روبو پائلٹ ان مینڈ ایئرکرافٹ کنورژن سسٹم’ ہے، جو باقاعدہ اپنی مصنوعی ٹانگوں سے ہوائی جہاز کا پیڈل دباتا ہے۔

روبوٹ کسی ماہر پائلٹ کی طرح ہاتھوں سے طیارے کی اسٹک قابو کرتا ہے۔ اپنے کمپیوٹرائزڈ بصری سسٹم سے وہ طیارے میں لگے ڈائل، میٹر اور دیگر اشیا کو دیکھتا ہے اور انہیں سمجھتا ہے۔

یہ روبوٹ طیارے کو ٹیک آف کراتا ہے، فلائٹ پلان کے مطابق سفر طے کرتا ہے اور کسی انسانی مدد کے بغیر طیارے کو بحفاظت زمین پر اتارسکتا ہے۔ روبوٹ نے اپنی پہلی پرواز امریکی ریاست یوٹاہ میں نو اگست کو مکمل کی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
کیا آپ آئی فون 11 کی خصوصیات جانتے ہیں؟
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں