ہوم   > ٹیکنالوجی

آئی فون استعمال کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

3 weeks ago

تصویر: ایپل

آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ فون خراب ہوجانے کی صورت میں اس کے پارٹس کی دستیابی تھا لیکن ایپل انتظامیہ نے اس مسئلے کے حل کیلئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

ایپل کی جانب سے آئی فون کے پارٹس اب ریپئرنگ کے لیے عام دکانوں کو فراہم کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد خرا ب چارجنگ پورٹس اور ٹوٹی اسکرین والے آئی فونز درست کرنے سمیت صارفین کی جانب سے کی جانے والے دیگر شکایات کا حل نکالنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوٹ پھوٹ والے موبائل فونز سمیت دیگر قابل پارٹس اچھی شہرت والی ریپئرنگ شاپس کو مہیا کیے جائیں گے۔

فی الحال آئی فون کے پارٹس صرف امریکہ میں موبائل فون ریپیئر کرنے والی شاپس پر ملیں گے جبکہ بعد ازاں دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوں گے۔

ایپل کے مطابق بہترین وارنٹی پر کام کرنے والی ریپئرنگ شاپس کو بغیر وارنٹی والے پارٹس ریپیئر کے لیے دیے جائیں گے اور انہیں وہی قیمت ادا کی جائے گی جو منظور شدہ ڈیلرز کیلئے مخصوص ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
کیا آپ آئی فون 11 کی خصوصیات جانتے ہیں؟
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں