ہوم   > ٹیکنالوجی

گرمی سے پریشان افراد کی مشکل کا آسان حل

3 weeks ago

بعض لوگوں کو اتنی گرمی لگتی ہے کہ اے سی کے بغیر ان کا گزارا نہیں ہوتا۔ چلچلاتی دھوپ میں تو ان کی حالت ہی غیر ہوجاتی ہے۔ ایسے افراد کی مشکل کا حل نکال لیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا کا معروف نام جاپانی کمپنی سونی نے ریون کے نام سے “پاکٹ اے سی ” تیار کیا ہے جو ایک عام سائزکی جیب میں بھی پورا آجائے۔ یہ ایئرکنڈیشنر دراصل ویئرایبل یعنی پہننے والا ہے جو ایک مخصوص ٹی شرٹ میں فکس ہوجاتا ہے۔

اس پاکٹ اے سی کو فکس کرنے کیلئے پہنی جانے والی مخصوص ٹی شرٹ کے پچھلے حصے میں بنی گردن اور کمر کے درمیان موجود جیب میں رکھا جائے گا جہاں یہ پہننے والے کو تھرمو الیکٹرک کولنگ کے ذریعے ٹھنڈا ٹھار رکھے گا۔

اس کا سائز ایک اسمارٹ موبائل فون سے بھی چھوٹا ہے جبکہ وزن بھی صرف 85 گرام ہے۔

اے سی کی ٹھنڈک کم یا زیادہ کرنے کا آپشن بھی موجود ہے،مثلا اگر آپ اس کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی رکھنا چاہتے ہیں تو آپ چاہے کمرے ميں ہوں يا باہر دھوپ ميں لیکن اس اے سی کا درجہ حرارت آٹومیٹکلی ايک ہی رہے گا۔

موسم کے اعتبار سے یہ جسمانی درجہ حرارت میں کمی بیشی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سونی کمپنی کی جانب سے ریون کی تیاری میں پلیٹیر افیکٹ استعمال کیا گیا ہے جوگاڑیوں کو ٹھنڈا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ریون کو موبائل ایپ کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔ یہ سنگل چارج پر24 گھنٹے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اے سی کو یو ایس بی پورٹ سے 2 گھنٹے میں مکمل چارج کرنا ہوگا۔

سونی نے مستقبل میں ریون پاکٹ کا آٹومیٹک موڈ بھی متعارف کرانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

فی الحال اس ننھے اے سی کی فروخت مارچ 2020 میں صرف جاپان میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس کی قیمت 12 ہزار جاپانی ین ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریبا 19 ہزار روپے بنتی ہے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں