ہوم   > ٹیکنالوجی

ٹیکنو کے نئے موبائل ’اسپارک گو‘ کی ریکارڈ فروخت

3 weeks ago

معروف چینی کمپنی ٹیکنو کے نئے مو بائل فون اسپارک گو نے مارکیٹ میں آتے ہی اپنی فروخت کے ریکارڈ قائم کر دیے،ٹیکنو سپارک گو نے انٹرنیٹ پر ٹاپ ٹرینڈ اور سوشل میڈیا پر چالیس کروڑ کا ویورشپ ریکارڈ بھی قائم کیا۔

مہنگائی کے اس دور میں یہ اسمارٹ فون انتہائی کم قیمت میں متعارف کروایا گیا ہے، 12999/- روپے کی اس کم قیمت میں لانچ کیا جانے والا یہ سمارٹ فون دراز۔ پی کے  پرصرف تین منٹ میں اسٹاک آوٹ ہوگیا، صارفین کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر کمپنی کی جانب سے مزید موبائل فون کا اسٹاک پاکستان درآمد کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اتنے کم وقت میں کسی بھی موبائل فون کا ایک ہزار سے زائد یونٹ کا فروخت ہو جانا ایک ریکارڈ ہے۔

فورجی سمیت بے شمار دیگر خصوصیات کے حامل اس فون میں 2جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل اسٹوریج دی گئی ہے، علاوہ ازیں 6 اعشاریہ 1 اور 3 ہزار ایم اے ایچ کی دیر تک چلنے والی بیٹری کے ساتھ ساتھ جدید فیشل ان لاک ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔

ٹیکنو موبائل پاکستان کے جی ایم کریک ما کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ہم اپنے تمام آلات میں عمدہ اور اعلیٰ کارکردگی کو یقینی بنائیں اور ہمارے اس لانچ کئے گئے اسمارٹ فون کی قیمت کے مدِ مقابل ابھی تک کوئی موبائل مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔

اس فون کے حوالے سے ایک اورخاص بات یہ ہے کہ اس فون کا ہیش ٹیگ #سپارک گو اور #سپارک دی اسپیڈ سوشل میڈیا کی ویب سائٹس ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ٹویٹر، فیس بک اور گوگل کے ٹریڈنگ کے ہیش ٹیگ والی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ علاوہ از ایں شو بز سے وابستہ شخصیات نے بھی اس ٹرینڈ پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہیں جن میں عمران اشرف، حنا الطاف، رمشا ء خان، نور حسن اور میکال ذوالفقار شامل ہیں۔ سپارک دا سپیڈ کی خاص ٹیون نے سوشل میڈیا پر نہ صرف قومی بلکہ عا لمی سطح پر بھی چالیس کروڑ سے زائد دیکھے جانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

علاوہ ازایں شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی اس ٹرینڈ پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہیں جن میں عمران اشرف، حنا الطاف، رمشا ء خان، نور حسن اور میکال ذوالفقار شامل ہیں۔ سپارک دی اسپیڈ کی خاص ٹیون نے سوشل میڈیا پر نہ صرف قومی بلکہ عا لمی سطح پر بھی چالیس کروڑ سے زائد دیکھے جانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

اسپارک گو موبائل نیبولا بلیک اور رائل پرپل رنگوں میں متعارف کروایا گیا اور یہ اسمارٹ فون 21 اگست سے ملک بھر کے تمام ریٹیلرز کے ہاں دستیاب ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
کیا آپ آئی فون 11 کی خصوصیات جانتے ہیں؟
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں