ہوم   > ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا نیا اور حیران کن فیچر متعارف

1 month ago

میسجنگ کے لیے دنیا کی مقبول ترین سوشل ایپلیکیشن ’’واٹس ایپ ‘‘ نے آئی او ایس کے بعد اینڈرائڈ صارفین کیلئے بھی اپنا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کیلئے اب فنگرپرنٹ ان لاک فیچر یعنی بائیو میٹرک تصدیق کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ لیکن اس کا استعمال متعلقہ صارف کے اسمارٹ فون میں فنگر پرنٹ اسکینر کی موجودگی سے مشروط ہے۔

رواں سال کے آغازمیں آئی او ایس واٹس ایپ صارفین کے لیے چہرے کے ذریعے تصدیق کا فیچر متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت آئی فون اور آئی پیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے چہرے اور فنگر پرنٹس دونوں کے ذریعے شناخت کا آپشن موجود ہے۔

واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے بِیٹا صارفین اپنے فون پر تازہ ترین ورژن اپ ڈیٹ کر کے اس فیچر کا استعمال شروع کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین واٹس ایپ بِیٹا ورژن اینڈرائیڈ ڈیوائس پہ کھولنے کے بعد دائیں جانب ٹاپ پر دیے جانے والے مینو کے آپشن کا انتخاب کریں۔

اس کے بعد سیٹنگز میں اکاؤنٹ پر جا کر پرائیویسی کا آپشن منتخب کریں۔

پیج نیچے سکرول کرنے سے آپ کو فنگر پرنٹ لاک آپشن نظر آئے گا (جوکہ بند ہوگا) اس آپشن کو ٹچ کر کے آن کریں۔

ان مراحل کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے آپ کو فنگر پرنٹ سنسر ٹچ کرنے کی ہدایت موصول ہوگی۔

واٹس ایپ آپ سے مقررہ وقت پوچھے گا جس کے بعد یہ ایپ آٹو میٹک طریقے سے لاک ہو جائے گی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں