ہنڈائی نے ”سولر ٹیکنالوجی“ پر مشتمل گاڑی متعارف کرادی

August 7, 2019

آٹو موبائل کمپنی ہنڈائی نے سول پینل کی چھت پر مشتمل کار ”سوناٹا ہائی بریڈ “ متعارف کروا دی جو کہ سولر پینل کی مدد سے کار بیٹری کو چارج کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق کورین آٹو موبائل کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑی کو 60فیصد سے زائد توانائی حاصل ہوگی اگر شمسی توانائی سے تیارکردہ چھت کو دن میں چھ گھنٹے استعمال کیا جائے یہ سولر پینل سوناٹا کار کوایک سال تک 1,300 کلومیٹر چلانے کی طاقت مہیا کرے گا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ پینل کے ساتھ ہائی بریڈجو کہ سولر انرجی پیدا کرتی ہیں ایندھن کی صلاحیت کو بڑھاتاہے اورکاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرتا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ درمیانے سائز کی اس کار میں بہترین انجن کنٹرول سسٹم ہے تاکہ توانائی کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

سوناٹا ہائی بریڈ کی قیمت تقریباً149 سے 137 ہزار پاونڈ متوقع ہے اور فروخت کیلئے 2021 میں پیش کی جائے گی ۔