پاکستان کے ارسلان صدیقی ورلڈ ویڈیو گیمز چیمپئن شپ جیتنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والے سالانہ ورلڈ ویڈیو گیمز میں پاکستان کے 23 ارسلان صدیقی ٹیکن 7 ویڈیو گیم کے ورلڈ چیمپیئن بن گئے۔
ارسلان نے ٹیکن ٹیگ ٹورنامنٹ ٹو کے گرینڈ فائنل میں کوریا سے تعلق رکھنے والے ٹیکن گیم کے لیجنڈ یائی من نی کو ہرا کر ورلڈ چیمپئین بنے اور ویڈیو گیمنگ کی دنیا میں نام بنالیا۔
سال 2011 کے بعد پہلی مرتبہ کسی پاکستانی نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا ۔ارسلان نے رواں سال فروری میں جاپان میں ہونے والا ایوو ٹورنامنٹ بھی جیتا تھا۔
8 Players , 4 Countries, 1 Champion.
Pakistan’s Arslan Ash takes #EVO2019!#TEKKEN7 Top 8 Results:
1 🇵🇰@ArslanAsh95
2 🇰🇷@holyknee
3 🇺🇸@tk_anakin
4 🇯🇵@hk_takkun
5 🇯🇵@daichinobi
5 🇯🇵@TLaionsan
7 🇯🇵@chikurintut
7 🇰🇷@TekkenLowhigh https://t.co/pRm0CRLp4y #TWT2019 #EVOPS4 pic.twitter.com/rrquuV8CBy— EVO (@EVO) August 5, 2019
واضح رہے کہ ورلڈ ویڈیو گیمز چیمپئن شپ میں 4 ملکوں کے 8 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ چیمپئن شپ میں میزبان امریکی ٹیم کے کھلاڑی ٹی کے اناکن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ ٹورنامنٹ گزشتہ ہونے والے تمام مقابلوں سے بڑا تھا جس میں 9000 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا ، ایوو ٹورںامنٹ میں اس سال سپر سمیش براس ، الٹیمیٹ ، اسٹریٹ فائٹر 5 ، آرکیڈ ایڈیشن ، ٹیکن 7 ، سمورائے شوڈاون ، مورٹل کومبیٹ 11 ، ڈریگن بال فائٹرز سمیت دیگر گیمز میں مقابلہ ہوا۔