پاکستان میں آلودہ پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے سستا فلٹر تیار

July 10, 2019

پاکستان میں پینے کے صاف پانی کا حصول مشکل تر ہوتا جارہا ہے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے نے اس کا سستا حل ڈھونڈ لیا، چھوٹا سا فلٹر منٹوں میں آلودہ پانی کو صاف اور شفاف بنا دیتا ہے۔

آلودہ پانی موجودہ دور کا بڑا مسئلہ ہے، جس کا حل نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نے نکال لیا، رپورٹ کے مطابق نینو ٹیکنالوجی فلٹر تیار کرکے کہیں سے بھی آلودہ پانی لیکر اس فلٹر سے گزاریں نتیجہ آپ کو حیران کر دے گا۔

ماہرین کے مطابق اگنائیٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے تعاون سے تیار کردہ فلٹر کی قیمت صرف 3200 روپے ہے تاہم اس کی کارکردگی بے مثال ہے۔

کمپنی ترجمان کے مطابق انتہائی کم خرچ اس فلٹر کا کمال یہ ہے کہ اسے کسی بھی طرح سے بجلی کی ضرورت نہیں، یہ خود کار طریقے سے آلودہ پانی کو پینے کے قابل بناتا ہے۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ نینو ٹیکنالوجی فلٹر جوہڑوں کے پانی کو بھی ایسا صاف کرتا ہے کہ مضر صحت جراثیم کا نام تک نہیں رہتا۔

کمپنی کے مطابق فلٹر کئے گئے پانی کی کی پی سی ایس آئی آر سے پیوری فکیشن کرائی گئی ہے یہ 99 فیصد بیکٹریا کو فلٹر کرتا ہے۔