ٹیکنالوجی کی مدد سے عازمین حج کی تربیت مزید آسان

July 10, 2019

مناسک حج کس طرح ادا کرنے ہیں مکہ اور مدینہ میں کس وقت کس طرف جانا ہوگا، کراچی کی آئی ٹی کمپنی عازمین کو ایپ کے ذریعے تربیت دے رہی ہے ۔

ورچوئل ریئلٹی کے ذریعے عازمین حج کی تربیت آسان ہوگئی، ٹیک کمپنی کی لبیک وی آر ایپ مناسک حج کی ادائیگی سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے لگی۔

سماء کے مارننگ شو سے گفتگو کرتے ہوئے پروجیکٹ منیجر عدنان مقبول کا کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے عازمین حج باآسانی مقدس مقامات کی زیارت کیلئے رہنمائی ہوگی ۔

اونرز کا کہنا ہے کہ ایپ عازمین حج کیلئے انتہائی مدد گار ہے، ہم نے حالیہ مناظر کو ایپ میں اپڈیٹ کیا ہے تاکہ عازمین کو مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔

لبیک ایپ مقامات مقدسہ کی حقیقت سے قریب تر منظر کشی کراتی ہے، ورچوئل ریئلٹی ایپ لبیک وی آرمتعارف کرانے کامقصد عازمین کی مشکلات کو کم کرناہے ۔

یہ ٹرینگ تین دنوں تک جاری رہے گا جہاں انسٹرکٹر عازمین حج کی رہنمائی کریں گے جبکہ وہ اپنی مرضی کی زبان سندھی ، پنجابی ، پشتو اور بلوچی میں تربیت حاصل کرسکیں گے ۔