ہوم   > Latest

پاکستان میں آلودہ پانی کو بیکٹریا سے پاک کرنے والا فلٹر تیار

3 months ago

  پینے کے صاف پانی کا حصول سب سے مشکل کام ہے مگر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے نے سستا حل ڈھونڈ لیا۔ ایک چھوٹا سا فلٹر منٹوں میں آلودہ پانی کو  صاف اور شفاف بنا دیتا ہے۔ آلودہ پانی موجودہ دور کا بڑا مسئلہ ہے۔ اس کا حل نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نے نکال...





 

پینے کے صاف پانی کا حصول سب سے مشکل کام ہے مگر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے نے سستا حل ڈھونڈ لیا۔ ایک چھوٹا سا فلٹر منٹوں میں آلودہ پانی کو  صاف اور شفاف بنا دیتا ہے۔


آلودہ پانی موجودہ دور کا بڑا مسئلہ ہے۔ اس کا حل نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نے نکال لیا اور نینو ٹیکنالوجی سے فلٹر تیار کرلیا ہے۔ اس فلٹر سے کہیں سے بھی آلودہ پانی لے کے گزاریں،نتیجہ آپ کو حیران کردے گا۔


اگنائیٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے تیار کردہ فلٹر کی قیمت صرف 3200 روپے ہے۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ نینو ٹیکنالوجی فلٹرجوہڑوں کے پانی کو بھی ایسا صاف کرتا ہے کہ مضر صحت جراثیم کا نام تک نہیں رہتا۔


ترجمان اگنائیٹ ندیم ناصر نے بتایا ہے کہ اس فلٹر کی پی سی ایس آئی آر سے پیوریفکیشن کرائی گئی ہے اور یہ 99 فیصد بیکٹریا کو فلٹر کرتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں