Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

امریکی فوج کیلئے انتہائی چھوٹے اور کم وزن ڈرون تیار

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago

امریکی فوج کیلئے 6 انچ کے جدید ترین ڈرون تیار کرلئے گئے، جنہیں جیب میں بھی رکھا جاسکتا ہے، ان ڈرونز کو صلاحیتیں جانچنے کیلئے سب سے پہلے افغانستان میں استعمال کیا جائے گا۔

امریکا نے اپنی فوج کیلئے انتہائی کم کم وزن اور چھوٹے ڈرون تیار کرلئے، جو نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنادیں گے، انتہائی چھوٹے مگر تیز ترین نگرانی کا نظام رکھنے والے ڈرون بہت جلد افغانستان میں امریکی افواج کو دے دئیے جائیں گے تاکہ ان کی افادیت کا پتہ چلایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق ایف ایل آئی آر بلیک ہارنیٹ تھری نامی دو کیمروں والے ان ڈرونز کی مدد سے میدان جنگ میں موجود فوجی اپنے اہداف پر کڑی نظر رکھ سکیں گے اور خود پر ہونیوالے حملوں سے پیشگی محفوظ رہنے کی صلاحیت حاصل کر لیں گے۔

جدید ترین ڈرون 2 کلومیٹر دور تک خودکار پرواز کر سکتے ہیں اور دوران پرواز براہ راست ویڈیو اور تصاویر زمین پر بھجوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر ڈرون فضاء میں 13 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 25 منٹ تک پرواز کر سکتا ہے، ساتھ ہی چھوٹے غاروں اور گڑھوں کے اندر گھس کر بھی تصاویر اور ویڈیوز بنا سکتا ہے۔

گلوبل پوزیشننگ سسٹم کی خصوصیت کے حامل یہ ڈرونز طوفان‘ تیز ہوا اور رات کے اندھیرے میں بھی آپریشن سر انجام دے سکتے ہیں۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube