Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > Latest

دوران نماز موبائل فون بجنے سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری

SAMAA | - Posted: Jun 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago

نماز کی ادائیگی کے دوران اچانک موبائل فون بج اٹھنے سے پریشان افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اس پریشانی سے نمٹنے کیلئے ایک نئی موبائل ایپ تیار کر لی گئی ہے۔ نماز کی ادائیگی کے دوران عام طور پر لوگ اپنے موبائل فون یا تو بند کردیتے ہیں یا پھر سائلنٹ پر لیکن کبھی...

نماز کی ادائیگی کے دوران اچانک موبائل فون بج اٹھنے سے پریشان افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اس پریشانی سے نمٹنے کیلئے ایک نئی موبائل ایپ تیار کر لی گئی ہے۔

نماز کی ادائیگی کے دوران عام طور پر لوگ اپنے موبائل فون یا تو بند کردیتے ہیں یا پھر سائلنٹ پر لیکن کبھی کبھار لوگ اسے اس احتیاطی تدبیر کو اختیار کرنا بھول جاتے ہیں۔

ایسے لوگ جو اپنا موبائل فون سائلنٹ یا بند کرنا بھول جاتے ہیں ان کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ اب ان کا موبائل فون نماز کی ادائیگی کے دوران خود بخود سائلنٹ موڈ پر چلا جائے گا، بس اس کے لئے آپ کو اپنے اینڈرائیڈ موبائل فون پر پيس فل پريئر ايپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا۔

اس ایپلی کیشن کو فعال کئے جانے سے دوران نماز موبائل فون کے بجنے سے ہونے والی پریشانی کے بجائے یکسوئی سے نماز ادا کی جا سکے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube