اگلے ماہ سورج اور چاند کو گرہن لگے گا

June 12, 2019

اگلے ماہ سورج اور چاند کو گرہن لگے گا، چاند گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا جبکہ سورج گرہن یہاں نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دو جولائی کو مکمل سورج گرہن ہو گا جسے لاطینی امریکہ اور بحر الکاہل میں دیکھا جا سکے گا۔

چاند گرہن سولہ اور سترہ جولائی کی درمیانی رات ہو گا، جو پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔

چاند کو گرہن رات گیارہ بج کر چوالیس منٹ سے صبح پانچ بج کر اٹھارہ منٹ تک لگے گا۔