ہوم   > Latest

ایٹماس فیرک واٹر جنریٹر مشین سے 50 لیٹر پانی روزانہ مل سکتا ہے

3 months ago

زمین سے تو پانی نکلتا ہی تھا لیکن اب ہوا سے بھی پانی نچوڑا جاسکتا ہے۔ ایٹماس فیرک واٹر جنریٹر مشین کے ذریعے ہوا میں موجود نمی کو جمع کرکے اسے پینے کے پانی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس مشین کو استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت والے علاقوں کے...




زمین سے تو پانی نکلتا ہی تھا لیکن اب ہوا سے بھی پانی نچوڑا جاسکتا ہے۔


ایٹماس فیرک واٹر جنریٹر مشین کے ذریعے ہوا میں موجود نمی کو جمع کرکے اسے پینے کے پانی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس مشین کو استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت والے علاقوں کے باسیوں کیلئے یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔


تیکنیکی ماہر امیس خٹک نے بتایا کہ ہم اسے انقلابی ٹیکنالوجی کے طور پر دیکھ رہے ہیں، پاکستان کے علاقے جہاں پانی میسر نہیں یا مشکل سے دستیاب ہے،ان علاقوں میں یہ مشین ناصرف پینے کے پانی کے حوالے سے بلکہ دیگر استعمال کے لئے موزوں ہے۔


ایٹماس فیرک واٹر جنریٹر مشین کی اصل قیمت چھ لاکھ  روپے ہے،ٹیکس کی ادائیگی کے بعد یہ مشین 12 لاکھ روپے میں دستیاب ہوتی ہے۔ اس مشین کے ذریعے ایک دن میں کم از کم  50 لیٹر صاف پانی تیار کیا جاسکتا ہے۔


ماہرین کہتے ہیں کہ صاف پانی کے حصول کے لئے اب کسی میگا پراجیکٹ کی ضرروت نہیں، بس ایٹ ماس فئیر واٹر جنریٹر سے فائدہ اٹھانے کے لئے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں