ہوم   > Latest

دنیا کا سب سے چھوٹا ڈرون

4 months ago

ہالینڈ کے انجینیر نے دنیا کا سب سے چھوٹا ڈرون ایجاد کرکے سب کو حیران کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے انجینیر نے دنیا کا سب سے چھوٹ ڈرون بنانے کا دعوی کیا ہے۔ ٹی یو ڈیلفٹ یونیورسٹی کے انجینیرز کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا خود مختار ڈرون ہے۔

اس مکمل طور پر خود مختار ڈرون کا وزن 72 گرام، جب کہ اس کی چوڑائی 10 سینٹی میٹر ہے۔ ڈرون دو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈرون کو فضائی ریس کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اتنے چھوٹے پیمانے پر ڈرون بنانے کے لیے ابتدائی نوعیت کی کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور نئے الگورتھم اور سافٹ ویئر بنائے گئے ہیں۔

اس ڈرون کو 2 ملین ڈالر کے مصنوعی ذہانت روبوٹک ریسنگ مقابلے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ روبوٹ دوڑ کی شرط ہے کہ وہ مکمل طور پر خود مختار ہوں اور کسی آپریٹر کی بجائے سافٹ ویئر کی مدد سے پرواز کرے۔ اے آئی ریسنگ مقابلے کی انعامی رقم 10 لاکھ ڈالر اور انسانی آپریٹر کو ہرانے والے خود مختار روبوٹ کیلئے ڈھائی لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب اس کی پرواز کے راستے کے لیے بھی کئی زاویے پر غور کیا گیا ہے۔ ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خود مختار ڈرون کی تیاری اب ایک سنجیدہ فن بن چکا ہے، تاہم اگر آپ ڈرون کو ریسنگ کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ریسنگ ڈرون کے لیے جدید ترین پروسیسرز اور معیاری کیمرے درکار ہوتے ہیں جن کی تنصیب سے ڈرون بھاری ہوجاتا ہے۔

 

اب ڈرون میں ایک کیمرہ اور ایک پروسیسر نصب ہے لیکن پرواز میں رہنمائی کے لیے خاص طرح کے الگورتھم اور سافٹ ویئر تیار کئے گئے ہیں۔ یعنی پروسیسر اور کیمرے کا کام الگورتھم سے لیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں