سماعت سے محروم افراد کیلئے نئی ایپ آگئی

May 14, 2019

سماعت سے محروم افراد کے لیے گوگل نے نئی ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے۔ گوگل آئی دو ہزار انیس سے الفاظ کو اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماعت سے محروم افراد کیلئے بنائی گئی یہ موبائل ایپ گوگل لائیو کیپشن اس سال کے آخر تک پیش کردی جائے گی۔

ویسے تو ایسے اسسٹنٹ منظرِ عام پر آچکے ہیں جو ویڈیوز میں بولے جانے والے الفاظ کو کیپشن کی صورت میں لائیو ظاہر کرتے ہیں لیکن گوگل آئی ان سب پر بازی لے گیا ہے۔

مارکیٹ میں لانچ سے قبل جب اس کا ڈیمو سافٹ ویئر لوگوں کو دکھایا گیا تو سماعت سے محروم افراد نے یوٹیوب، پوڈ کاسٹ اور گوگل ڈو پر لائیو ویڈیو کال کے کیپشن بھی پڑھے۔