ہوم   > Latest

جاپان نے دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین بنا لی

SAMAA | - Posted: May 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago

جاپان ميں دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین متعارف کرادی گئی ہے۔ ریل حکام کا کہنا ہے کہ جاپان دو ہزار تيس تک اس نئی ٹرین کو عام افراد کے لئے چلانے کا ارادہ رکھتا ہے‌‌‌۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین الفا ایکس دو سو چوبيس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔ اس نئی ٹرین کا ٹیسٹ رن گزشتہ روز شروع ہوگیا۔

دس بوگیوں پر مشتمل الفا ایکس ٹرین نئی ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس میں ایک بڑی ایروڈائنامک نوز دی گئی ہے، جو ٹرین کے دباﺅ اور آواز کو سرنگوں میں سے گزرتے ہوئے کم کردیتی ہے۔

 

اس ٹرین کے دیگر فیچر میں ایسے خاص آلات کی موجودگی ہے جو زلزلے کے جھٹکے کے اثرات کو کم کردیتے ہیں۔ یہ نئی ٹرین چین میں دوڑنے والی تیز ترین بلٹ ٹرین کو پیچھے چھوڑ دے گی، جس کی رفتار دو سو سترہ میل فی گھنٹہ ہے، اس نئی ٹرین کا ٹیسٹ رن مارچ دو ہزار بائيس تک جاری رہے گا۔

ٹرین کے آپریٹرز کا ارادہ ہے کہ اس نئی بلٹ ٹرین کو لگ بھگ دو سو اننچاس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی دوڑا کر دیکھا جائے، حالانکہ کمرشل آپریشن کے لیے اس کی حد رفتار دو سو چوبيس میل فی گھنٹہ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube