اگرآپ کا پاس ورڈ آسان ہے تو تبدیل کرلیں

SAMAA | - Posted: Apr 26, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 26, 2019 | Last Updated: 2 years ago

اکثر دیکھا گیا ہے کہ بھولنے کے جھنجھٹ سے نجات کیلئےلوگ اپنا پاس ورڈ ایسا رکھتے ہیں جو فورا سے یاد آجائے لیکن ایسا بھی تو ہو سکتا ہے نا کہ آپ کا آسان ترین پاس ورڈ باآسانی کسی سائبر کرائم کیلئے استعمال کرلیا جائے اس لیے محتاط رہیے۔

آسان پاس ورڈ کا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ وہ بہت سارے دیگر افراد کا بھی ہوسکتا ہے جیسے کہ برطانیہ کے نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر کی تحقیق سے پتہ چلا کہ ون ٹو تھري فور فائيو اور سکس سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈز میں سے ایک ہے۔

سائبر سروے کے لیے تحقیق میں ان آن لائن اکاؤنٹس کو شامل کیا گيا جو سائبر کرائم کی زد میں آ چکے ہوں۔

ديکھنے ميں يہ آيا کہ ان اکاؤنٹس کے لیے لوگوں نے کس طرح کے پاس ورڈز کا استعمال کیا۔ لسٹ میں سب سے اوپرگنتی پر مشتمل پاس ورڈ رہا ۔ یعنی 123456، ايک سے چھ تک ڈيجيٹس پر مشتمل اس پاس ورڈ کو 2عشاريہ 3 کروڑ اکاؤنٹس کے لیے استعمال کیا گیا۔

دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ مقبول پاس ورڈ کو ايک سے نو نمبر تک ڈيجيٹ میں ديکھا گيا۔

سروے کے مطابق سب سے زیادہ استعمال شدہ پاس ورڈز میں 111111 بھی شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube