انگریزی کی طرز پر اب اردو کے الفاظ بھی خود بخود درست ہونگے، نیا سافٹ ویئر تیار

SAMAA | - Posted: Apr 23, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 23, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کمپیوٹر یا موبائل فون پر اردو لکھتے وقت املا کی غلطیوں سے پریشان ہونے والے افراد کیلئے خوشخبری، قومی زبان سے محبت کرنے والوں نے بڑی مشکل حل کردی، ایسا سافٹ ویئر تیار کرلیا جو غلطی کی فوری نشاندہی کردیتا ہے۔ اردو لکھنا ہوا بہت آسان، آپ بس ٹائپ کرتے جائیں، غلطی پکڑنا اور اسے...

کمپیوٹر یا موبائل فون پر اردو لکھتے وقت املا کی غلطیوں سے پریشان ہونے والے افراد کیلئے خوشخبری، قومی زبان سے محبت کرنے والوں نے بڑی مشکل حل کردی، ایسا سافٹ ویئر تیار کرلیا جو غلطی کی فوری نشاندہی کردیتا ہے۔

اردو لکھنا ہوا بہت آسان، آپ بس ٹائپ کرتے جائیں، غلطی پکڑنا اور اسے درست کرنا حرف کار کا کام ہے۔

ممتاز ادیب اختر رضا سلیمی اور ان کے ساتھیوں نے جدید سافٹ ویئر متعارف کردیا، دو سال تک کئی لغات کی عرق ریزی کے بعد یہ کارنامہ انجام کو پہنچا۔

سافٹ ویئر تیار کرنے والے کہتے ہیں حرف کار اردو سیکھنے والوں کے ساتھ اہل زبان کیلئے بھی بڑے کام کی چیز ہے۔

شاعر و ادیب اختر رضا سلیمی کا کہنا ہے کہ اردو زبان میں کام کرنے والے ادارے، ٹی وی چینلز، عام آدمی، پبلشر، ادیب و صحافی، طلبہ سب کیلئے یہ سافٹ ویئر یکساں سود مند ہے۔

شعراء اور ادیب پرامید ہیں کہ سافٹ ویئر اردو کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔ معروف شاعر افتخار عارف کا کہنا ہے کہ اردو کی ترویج و فروغ  میں مدد ملے گی، اگر ہم اس کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرسکیں تو یہ اردو کی بہت بڑی خدمت ہوگی، اردو کی املا کے معیار بندی کے نقطۂ نظر سے بہت بڑا کام ہے۔

ٹیکنالوجی کے دور میں حرف کار جیسے سافٹ ویئر بلاشبہ اردو زبان کیلئے بڑی خدمت سے کم نہیں۔

لفظوں کے ہجوں کی حفاظت اب صرف غیر زبانوں کا ہی طرہ نہیں، قومی زبان کی ٹھیک ٹھیک املا کرنے اور سکھانے کا ڈیجیٹل نظام بھی میدان میں آگیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube