Sunday, October 17, 2021  | 10 Rabiulawal, 1443

کراچی میں چھینا جھپٹی اور لوٹ مار سے بچانے والی ایپ تیار

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2019 | Last Updated: 3 years ago

کراچی کے ایک ذہین نوجوان نے چھينا جھپٹي کے واقعات اور ايمرجنسي صورتحال سے نمٹنے کی مشکل کا حل نکال لیا۔ اگر آپ مشکل ميں ہيں، اسٹريٹ کرائم يا کسي ہنگامي صورتحال کا شکار ہيں تو موبائل فون سے فوري طور پر اپنے عزيز کو ايک بٹن دباکر حالات بتاسکتے ہيں۔ فیض اللہ آرائیں نای...

کراچی کے ایک ذہین نوجوان نے چھينا جھپٹي کے واقعات اور ايمرجنسي صورتحال سے نمٹنے کی مشکل کا حل نکال لیا۔

اگر آپ مشکل ميں ہيں، اسٹريٹ کرائم يا کسي ہنگامي صورتحال کا شکار ہيں تو موبائل فون سے فوري طور پر اپنے عزيز کو ايک بٹن دباکر حالات بتاسکتے ہيں۔

فیض اللہ آرائیں نای ایپ ڈویلپرنے ایک ايسي منفرد سيکيورٹي ايپ تيار کي ہے جس کے ذريعے ہنگامي صورتحال کا شکار ہونے والے صارف اپنے موبائل سے تين دفعہ پاور بٹن دباکر اپنے پیاروں کو صورتحال سے آگاہ کر سکتے ہیں،

موبائل سيکيورٹي اپيلي کيشن کے تحت کسي ناخوشگوار واقعے، اسٹريٹ کرائم يا ہنگامي صورتحال ميں تين بار پاور بٹن مسلسل دبانے پر متعلقہ شخص کی لوکيشن، اطراف کي آوازيں اور بيک کيمرا سے لي گئي پانچ تصاوير مخصوص اي ميل پر ارسال ہوجائیں گی۔

فيض اللہ آرائيں کے مطابق ايپلي کيشن ڈاون لوڈ کرنے والے صارفين نقشہ پر ديے گئے مقامات کي مدد سے جان سکيں گے کہ شہر يا کسي مخصوص علاقے ميں آمدورفت کے دوران سيکيورٹي کا خيال رکھيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube