Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

چاند پر اگلے قدم اب خاتون کے ہونگے، ناسا

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2019 | Last Updated: 3 years ago

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سربراہ برائیڈن سٹائن جم کا کہنا ہے کہ چاند پر چہل قدمی کرنے والا آئندہ انسان غالباً ایک خاتون ہونگی۔

ناسا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند پر چہل قدمی کرنے والا آئندہ انسان غالباً ایک خاتون ہونگی۔

 

ناسا کے سربراہ برائیڈن سٹائن جم نے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاند پر پہلا قدم ایک مرد نے رکھا تھا اور اب مریخ پر پہلا قدم ایک عورت رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ 29 مارچ کو تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف دو خواتین پر مشتمل مشن کو خلا میں روانہ کیا جائے گا اور یہ اعزاز ناسا کی دو خواتین خلا نوردوں “اینی مکلین” اور “کرسٹینا کوچ” کو حاصل ہوگا۔

اینی مکلین اور کرسٹینا اپنے اسپیس سوٹ میں ایک ساتھ چاند کی سرزمین پر قدم رکھیں گی اور چہل قدمی کریں گی، جہیں زمین سے مدد اور معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس مشن کا مقصد پاور اسٹیشن سسٹم اور کو جدید اور نئی بیٹریز سے منسلک کرنا ہے۔ اینی مکلین اور کرسٹینا کے ہمراہ ایرو اسپیس انجینیر بھی ہونگی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 18 سالوں میں اب تک 210 افراد چاند پر قدم رکھ چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube