جدید ترین بُلٹ ٹرین کے ڈبے کی نمائش

February 9, 2019

جاپان میں جدید ترین بلٹ ٹرین کے ڈبے کو عوام کے اصرار پر نمائش کیلئے رکھ دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جدید ترین بلٹ ٹرین کے ایک ابتدائی ڈبے کی نمائش مغربی جاپان میں میڈیا کے سامنے کی گئی۔

ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے یہ ڈبہ بنانے والی کمپنی ہٹاچی کی یاما گْوچی پریفیکچر کے کْداماتسْو شہر میں واقع ایک شاخ میں جدید ترین ایلفا ایکس ٹرین کے سب سے آگے کے انجن والے والے ڈبے کی نمائش کی۔

توقع ہے کہ یہ ٹرین ہوکائیدو شِنکانسن لائن کی ساپّورو شہر تک توسیع کے بعد 2030ء میں مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 360 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

یہ بلٹ ریل گاڑی انجن پر مشتمل اسِ آگے والے ڈبے کا اگلا سرا22 میٹر لمبا ہے، جس کا مقصد سْرنگوں میں سے گزرتے ہوئے مسافروں کے آرام کے لیے دباؤ اور شور میں کمی ہے۔

 زلزلے کی صورت میں جھٹکوں کے اثرات کم کرنے والے مزید آلات کی تنصیب کے بعد اس تجرباتی ڈبے کو مئی میں مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔