اسرائیل نے فیس بک سے مدد مانگ لی

February 8, 2019

اسرائیلی حکام اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے عہدیداروں کے درمیان ہونے والے ایک اجلاس میں اپریل میں ہونے والے اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات میں غیرملکی مداخلت کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون سے اتفاق کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دو روز قبل فیس بک اور اسرائیلی حکام کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں 9 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں غیرملکی مداخلت کے امکانات پر غور کیا گیا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے اسرائیلی حکومت کو یقین دلایا ہے کہ وہ انتخابات سے قبل اور دوران اسرائیل کے انتخابی عمل پراثرانداز ہونے والے غیرملکی اشتہارات کو اسرائیل میں بلاک کریں گے۔

اس کے علاوہ فیس بک انتخابات پر اثرا انداز ہونے والے پروپیگنڈہ مواد کو بھی اسرائیل میں شائع نہیں کرے گا۔