Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > Latest

حکومت نے مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے ’’قیمت ایپ ‘‘ متعارف کروا دی

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2019 | Last Updated: 2 years ago

پی ٹی آئی حکومت اب مصنوعی مہنگائی کا مقابلہ ٹیکنالوجی سے کرے گی۔ عوام کو منافع خوروں سے بچانے کے لیے سیالکوٹ میں اشیائے خرونوش کے  سرکاری نرخ  بتانے والی ایپلی کیشن ’’قیمت ایپ ‘‘ متعارف کروا دی گئی۔

اس ایپ سے کھانے پینے کی اشیاء کے سرکاری نرخ معلوم کیے جا سکتے ہیں جس سے ناجائز منافع کمانے والے دکانداروں کی نشاندہی بھی ہوگی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ایپ کا استعمال سیالکوٹ سے شروع کیا جا رہا ہے، جدید طریقہ کار سے ہیرا پھیری کرنے والے دکانداروں کا پتہ لگایا جا سکے گا اور صارفین مصنوعی مہنگائی کیخلاف شکایت کرسکیں گے۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو شکایت پر متعلقہ دکانداروں کیخلاف کارروائی کرے گی۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو گیا تو صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی شروع کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube