Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

ابوظہبی میں دنیا کا سب سے بڑا ورچوئل بیٹری پلانٹ قائم

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2019 | Last Updated: 3 years ago

ابوظہبی میں دنیا کے سب سے بڑے ورچوئل بیٹری پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ کے خطے کے پہلے گرڈ اسکیل بیٹری ڈیولپمنٹ اور دنیا کے سب سے بڑے ورچوئل بیٹری پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پلانٹ کی صلاحیت 108 میگا واٹس ہے جو امارات کے 10 علاقوں کو بجلی کی سپلائی کرے گا۔

محکمہ توانائی کے چیئرمین مرشد المرار نے مقامی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ منصوبے کے ذریعے اہم علاقوں کو بجلی کی بلاتعطل اور مطلوبہ فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی، ساتھ ہی اس سے شمسی اور دیگر ذرائع سے حاصل توانائی کا انضمام اور بہتر استعمال ممکن ہوسکے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ورچوئل بیٹری پلانٹس کے ذریعے ہنگامی حالات میں استعمال کیلئے 6 گھنٹے کیلئے بجلی محفوظ کی جاسکے گی، امارات سولر پاور پلانٹ، نور ابوظہبی سمیت کے دیگر قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر بھی کام کررہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube