Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > ٹیکنالوجی

یہ سائیکل ہے یا گاڑی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

SAMAA | - Posted: Jan 12, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 12, 2019 | Last Updated: 2 years ago

سوئیڈش ڈیزائنر نے ایک ایسی منفرد سواری ایجاد کی ہے جو نظر آتی تو چھوٹی سی گاڑی جیسی ہے لیکن اُس کا سارا نظام الیکٹرک سائیکل کی طرح کام کرتا ہے اور اسی وجہ سے اسے ’پوڈ رائیڈ‘بائی سائیکل کہا جاتا ہے۔

پوڈ رائیڈ نامی سائیکل کی باڈی ایسی ہے جو بارش کا پانی اندر نہیں آنے دیتی، پھر گرمی اور سردی سے بھی بچاتی ہے، لمبے سفر کے لیے تھکاوٹ سے بچانے کے لیے ٹیک لگانے کے لیے پیچھے سہارا بھی موجود ہے، برف سے بچاو کے لیے ٹائروں کو مخصوص طریقے سے بنایا گیا ہے تاکہ پھسلن سے بچا جاسکے، اس میں سسپینشن بھی ہے۔

اس سائیکل میں سامان رکھنے کے لیے مخصوص جگہ بھی ہے اور رات کو چلانے کے لیے آگے لائٹس بھی موجود ہیں۔

 

 

مائیکل جیل مین اپنی اس ایجاد کے بارے میں کہتے ہیں کہ انہیں سائیکل چلانے کا بہت شوق ہے، لیکن وہ سوئیڈن میں جس مقام پر رہتے ہیں وہاں کا موسم اس بات کی انہیں اجازت نہیں دیتا۔

موسم کی اسی شدت کی وجہ سے انہوں نے ایسی سائیکل تیار کی ہے جو چاروں اطراف سے بند ہے اور ہر طرح کے موسم میں ان کی حفاظت کرسکتی ہے۔

پوڈ رائڈ ایک ماحول دوست سواری ہے جو چلانے والوں کو مزا بھی دیتی ہے۔ اس کی 250 واٹ کی الیکٹرک موٹر اتنی انرجی بناتی ہے کہ سنگل بیٹری کے چارج پر 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 60 کلو میٹر تک چلائی جاسکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube